18 اگست 2014 - 14:44
عراق ميں تکفيري دہشتگردوں کے خلاف آپريشن

داعش کے ٹھکانوں پرعراقي فوج کےتازہ فضائي حملے ميں درجنوں دہشت گرد ہلاک اور زخمي ہوگئے ہيں -

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سيکورٹي ذرائع کے مطابق فوج نے بحيرات نامي علاقے ميں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ہوائي حملہ کرکے  بائيس دہشت گردوں کو ہلاک کرديا ہے -
عراقي فوج کے اس حملے ميں گيارہ دہشت گرد  زخمي ہوگئے ہيں اور باقي دہشت گردعلاقے سے بھاگ گئے ہيں -
عراق کے ادارہ انسداد دہشت گردي نے بھي  بتايا ہے کہ اس ادارے کے اہلکاروں  نے بيجي ريلوے اسٹيشن ميں داعش کے ايک  اڈے پر حملہ کيا ہے - حملے ميں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہيں -
ہلاک ہونے والوں  ميں داعش کا ايک کمانڈر بھي شامل ہے -
دوسري جانب امريکي صدر باراک اوباما نے موصل ميں داعش کے ٹھکانوں پر فضائي حملے کے احکامات صادر کرديئے ہيں -وائٹ ہاؤس نے  ايک بيان جاري کرکے اعلان کيا ہے کہ صدر باراک اوبامانے موصل ڈيم پر کنٹرول حاصل کرنے کےليئے محدود پيمانے پر فضائي حملے کي اجازت دے دي ہے -
وائٹ ہاؤس نے اعلان کيا ہے کہ يہ حملہ دہشت گردوں کے مقابلے ميں عراق ميں مقيم امريکي  شہريوں کي حفاظت  کے ليئے انجام پارہاہے  -
وائٹ ہاؤس کےبيان ميں کہا گيا ہے  کہ اس ڈيم پر دہشت گردوں کے قبضے سےبہت سے  عراقي شہريوں کي زندگي خطرے ميں پڑ سکتي ہے -
بيان ميں آيا ہے کہ موصل ڈيم پر داعش کے قبضے سے بغداد ميں امريکي سفارتخانہ اور اس کے عملے کو بھي خطرات لاحق ہوسکتے ہيں -
واضح رہے کہ داعش کے دہشتگردوں نے چند روز قبل موصل ڈيم پر قبضہ کرليا تھا- اس ڈيم کے ذريعے شمالي عراق کو پاني اور بجلي کي سپلائي ہوتي ہے –
.......

/169